پنجاب کے پانچ مرتبہ وزیر اعلیٰ رہنے والے اور شرومنی اکالی دل کے سربراہ پرکاش سنگھ بادل کا انتقال ہو گیا ہے۔ 95 ساسلہ بادل نے منگل کی شام آخری سانس لی
موہالی: پنجاب کے پانچ مرتبہ وزیر اعلیٰ رہنے والے اور شرومنی اکالی دل کے ضعیف لیڈر پرکاش سنگھ بادل کا انتقال ہو گیا ہے۔ 95 سالہ بادل نے منگل کی شام آخری سانس لی۔ پرکاش سنگھ بادل کو صحت بگڑنے کے بعد موہالی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
پرکاش سنگھ بادل 8 دسمبر 1927 کو پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں ابوالکھورانہ کے ایک جاٹ سکھ خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ پرکاش سنگھ بادل جون 2022 میں سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ کچھ وقت بعد ان کی اسپتال سے چھٹی ہو گئی تھی لیکن ستمبر 2022 میں ایک مرتبہ پھر ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ صحت کی خراب کے بعد اس وقت بادل کو پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔
Source: QaumiAwaz