اترپردیش انتخابات کے معاملے کو دیکھتے ہوئے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے این ڈی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یوپی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔ میں یوگی کو جیتنے نہیں دوں گا چاہے کچھ بھی ہوجائے۔ میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ یوگی کے خلاف میرا ساتھ دیں۔ یوگی نے ساڑھے چار سال میں عوام کو پریشان کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا اتحاد مایاوتی کی بی ایس پی کے ساتھ ہو۔