عام آدمی پارٹی پنجاب میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بھر پور زور دے رہی ہے۔ آپ کے کنوینر اور دہلی کے سی ایم ارویند کیجریوال نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر AAP پنجاب اسمبلی انتخابات 2022 میں جیت جاتی ہے تو ہر خاندان کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے 24 گھنٹے بجلی اور پرانے بجلی کے بلوں کی چھوٹ کا بھی وعدہ کیا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اگلے سال پنجاب میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ، ایسی صورتحال میں ریاست میں سیاسی سرگرمیاں آہستہ آہستہ تیز ہوتی جارہی ہیں۔ ریاست میں عام آدمی پارٹی اور شرومنی اکالی دل حکمران کانگریس کے لئے چیلنج کھڑی کررہی ہیں۔
سیاسیات