اگلے سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی سیاسی اتحاد کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔ خبر آرہی ہے کہ یوپی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم اور بی ایس پی مل کر لڑیں گی۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان، بہوجن سماج پارٹی کی صدر اور یوپی کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی بی ایس پی اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں تن تنہا مقابلہ کرے گی۔
1. मीडिया के एक न्यूज चैनल में कल से यह खबर प्रसारित की जा रही है कि यूपी में आगामी विधानसभा आमचुनाव औवेसी की पार्टी AIMIM व बीएसपी मिलकर लड़ेगी। यह खबर पूर्णतः गलत, भ्रामक व तथ्यहीन है। इसमें रत्तीभर भी सच्चाई नहीं है तथा बीएसपी इसका जोरदार खण्डन करती है। 1/2
— Mayawati (@Mayawati) June 27, 2021