اویسی نے کہا مسلمانوں پر آنے والی کسی بھی آفت پر ان کی پارٹی اور خود انہوں نے آواز بن کر پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے، دوسری پارٹی کے مسلم دُم چھلوں نے نہیں۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مسلم سماج کے عوام کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپنا سیاسی وجود برقرار رکھنا ہے تو ایک ڈنڈے اور ایک جھنڈے کے نیچے آنا ہوگا۔
اویسی نے ہفتے روز ضلع میرٹھ کے قصبے کیٹھور میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلت اور یادو کو ایک ڈنڈے اور ایک جھنڈے کے نیچے رہ کر ہی سرکاری نوکریوں میں جگہ پائے ہیں جبکہ دوسری طرف مسلمانوں کی قسمت میں، دنگے، فساد، جیل ، بربادی اور تباہی لکھی ہوئی ہے۔