اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے دفتر میں آل انڈیا وشوکرما مہاسبھا کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس میں ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔پروگرام میں اکھلیش یادو نے بی جے پی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر وشواکرما سماج کی توہین کا الزام لگایا۔ یہ بھی اعلان کیا کہ اگر سماج وادی پارٹی یوپی میں اقتدار میں آئی تو وہ وشوکرما پوجا کی چھٹی بحال کرے گی۔ یہی نہیں ، لکھنؤ میں دریائے گومتی کے کنارے پر بھگوان وشوکرما کا ایک عظیم الشان مندر تعمیر کیا جائے گا۔