مذکورہ دہلی پولیس نے بجرنگ دل کے اس شخص کلے خلاف ایف ائی آر درج کی
نئی دہلی۔ عہدیداروں نے کہاکہ دہلی پولیس نے سوشیل میڈیا پر منظرعام میں آنے والے ایک ویڈیو کے بعد ایف ائی آردرج کی ہے جس میں سنت نگر علاقے کے مبینہ طور سے ایک مسلم دوکان دار کو دھمکیاں سنائی دی جارہی ہیں جس نے دیوالی کے موقع پر اپنی دوکان کھول کر بیٹھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو پر خود سے ہی انہوں نے کاروائی کی ہے۔ اس ویڈیو میں ملزم جو حود کو نریش کمار سوریاوانشی بجرنگ دل کے رکن کے طور پر متعارف کروارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ و ہ دوکان کے عملے کو کہتا سنائی دے رہا ہے کہ سنت نگر ایک ہندو علاقہ ہے اور کسی بھی تہوار کے موقع پر دوکان کھولنے کے خلاف دھمکیا ں دیتا سنائی دے رہا ہے
https://twitter.com/HindutvaWatchIn/status/1456662714571444229?s=20
اس کے فوری بعد دوکان کے مالک نے دوکان بند کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات 9بجے ویڈیو ریکارڈ کیاگیا اور بعد میں اس کو وائرل کیاگیاہے۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ ویڈیو پر غور کرنے او رحقائق کی جانچ کرنے کے بعدائی پی سی کی دفعہ 295اے کے تحت بوراری پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔
مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ہنوز تحقیقات کی جارہی تاکہ ملزم کی شناخت کا اندازہ لگایااور اس کو گرفتار کیاجاسکے۔