ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 30 مارچ 1957 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں پنڈت موتی لال نہرو کی تصویر کی رونمائی کی تھی۔
ئی دہلی: مجاہد آزادی اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے والد پنڈت موتی لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہفتہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
پنڈت موتی لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر تعلیم وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ، کانگریس لیڈر راجیو شکلا اور آنند شرما سمیت کئی موجودہ اور سابقہ ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
پنڈت موتی لال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پر لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اوتپل کمار سنگھ نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 30 مارچ 1957 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں پنڈت موتی لال نہرو کی تصویر کی رونمائی کی تھی۔