عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کو پریاگ راج کے کولون اسپتال کے باہر تین شوٹروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
ولیس حراست میں عتیق اور اشرف کے قتل کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پریاگ راج میں گینگسٹر سے سیاستداں بنے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کی مانگ کرنے والی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
SC to hear on April 28 plea seeking inquiry into Atiq-Ashraf killing in police presence
Read @ANI Story | https://t.co/UfX1FPwpML#SC #SupremeCourt #AtiqAhmed #UttarPradesh pic.twitter.com/si7aLaL2Xb
— ANI Digital (@ani_digital) April 24, 2023
آپ کو بتاتے چلیں کہ 15 اپریل کی رات عتیق احمد اور اشرف کو 15 اپریل کی رات میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی بن کر آئے 3 لوگوں نے اس وقت بیحد قریب سے گولی مار دی تھی، جب پولیس اہلکار دونوں کو طبی جانچ کے لیے پریاگ راج کے میڈیکل کالج لے جا رہے تھے۔
ایڈوکیٹ وشال تیواری کی طرف سے دائر درخواست میں 2017 سے لے کر اب تک اتر پردیش میں 183 انکاؤنٹرس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ وشال تیواری نے پیر کو چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ کے سامنے معاملے کی فوری فہرست کا ذکر کیا۔ انہوں نے بنچ کو بتایا کہ ان کی عرضی پیر کو سماعت کے لیے آنے والی تھی، لیکن اسے فہرست نہیں کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ “چونکہ پانچ جج دستیاب نہیں ہیں، اس لیے کچھ معاملات میں تاریخیں دی گئی ہیں جن کی فہرست نہیں دی گئی ہے۔ ہم اسے جمعہ یعنی 28 اپریل کو اس کی فہرست بنانے کی کوشش کریں گے۔” اہم بات یہ ہے کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کو پریاگ راج کے کولون اسپتال کے باہر تین شوٹروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ عتیق اور اشرف اس وقت ہلاک ہوگئے جب پولیس انہیں طبی امداد کے لیے کولون اسپتال لے گئی تھی۔
Source: QaumiAwaz