لکھنئو۔ اجودھیا میں شری رام جنم بھومی پر مندر تعمیر کے لیے پانچ اگست کو ہونے والے بھومی پوجن پروگرام کی تیاریوں کے درمیان اترپردیش سنّی وقف بورڈ نے بدھ کو رام کی نگری میں الاٹ کی گئی زمین پر مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ کا اعلان کردیا۔
بورڈ کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر اجودھیا کے دھنّی پور گاوں میں الاٹ کی گئی پانچ ایکڑ زمین پر مسجد، انڈو اسلامک ریسرچ سینٹر، لائبریری اور اسپتال کی تعمیر کے لیے ’انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن‘نام سے ایک ٹرسٹ بنایا ہے۔