کانپور۔ اترپردیش کے کانپور سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ یہاں یوپی ایس ٹی ایف کے قافلے کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔ یہ وہی قافلہ ہے جس میں مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار مطلوب ترین مجرم وکاس دوبے سوار تھا۔ پتہ چلا ہے کہ وکاس دوبے جس گاڑی میں سوار تھا، وہ حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ بررا تھانہ علاقے کے پاس کا یہ واقعہ ہے۔















