اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا۔ اہم میچ میں ولار ریال کو 2-1 سے شکست دی، بینزم نے 2 گول اسکور کئے۔ کامیابی پر ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔ ریال میڈرڈ کے بین زیم نے 29 ویں منٹ میں پہلا گول پینلٹی کک کے ذریعے کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ بین زیم نے ہی 77 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا۔















