رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا زیادہ تر وقت عبادت میں گزارتے ہیں۔ اگر آپ افطار میں ضرورت سے زیادہ کھائیں گے تو وزن میں اضافہ، موٹاپا کے علاوہ ذیابیطس اور دل کی بیماری جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب اسی ماہ میں سحر و افطار کا اہتمام بھی عروج پر ہوتا ہے، لیکن یاد رکھیں کہ افطار میں زیادہ مقدار میں کھانا کھانے یا غیر متوازن غذا کا استعمال پیٹ کی خرابی اور آنتوں میں مسائل پیدا کرسکتا ہے، جس سے آپ روزہ رکھنے سے بھی محروم رہ سکتے ہیں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ رمضانِ المبارک کا بابرکت مہینہ آتے ہی مسلمانوں کے کھانے پینے کے معمولات تبدیل ہو جاتے ہیں۔ انتیس سے تیس دنوں پر مشتعمل یہ عرصہ دن نکلنے سے دن ڈھلنے تک ایک خاص طرزِ عمل کا متقاضی ہوتا ہے، جسمانی اور روحانی پاکیزگی کے حصول کی خاطر اللہ کے وضع کردہ احکامات پر عمل درآمد کرنے کے لئے خود کو جسمانی اور روحانی طور پر تندرست رکھنا بے حد ضروری ہے۔
رمضان میں پورے دن پیاسے رہنے سے کہیں نہ کہیں جسم میں پانی کی کمی پیدا ہو جاتی ہے۔ خاص طور رمضان جب گرمیوں میں ہوں۔ گرمیوں میں افطار میں تربوز کا شربت بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔یہ تیز گرمی میں ٹھنڈک دینے کا کام کرتا ہے۔ اسے آپ آسانی سے گھر میں خود بنا سکتے ہیں۔ گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے نکلتا ہے۔ تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بیحد مفید ہے۔
Amreen Zulfeqar