نئی دہلی ، 18 جولائی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب کی شدید تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والے آسام کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کریں۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’پورا ملک آسام کے ساتھ ہے۔ آسام کے عوام اوالعزمی کے ساتھ مستقل طور پر اس سیلاب کا سامنا کررہے ہیں اور وہ اس قدرتی آفات سے سے نکل آئیں گے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں کو سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی اور کہا’’کانگریس کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ متاثرین کی ہرممکن مدد کریں۔‘‘
انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں سیلاب کے قہر کے مناظر میں آسام کے لوگ پانی میں ڈوبے علاقوں سے اپنے سامان کے ساتھ محفوظ مقامات کی جانب جاتے نظر آرہے ہیں۔