اترپردیش میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشیدنے بڑا بیان دیا ہے۔سلمان خورشید نے کہاہے کہ ہم پرینکا گاندھی کی قیادت میں یوپی اسمبلی الیکشن 2022 لڑنے جار ہے ہیں۔ وہ کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ بعد میں ہم انھیں وزیراعلیٰ کا چہرہ بھی قرار دے سکتے ہیں۔ پرینکا گاندھی ان دنوں یوپی کے دورے پرہیں۔ لکھنؤکے علاوہ انہوں نے رائے بریلی اور امیٹھی کا دورہ کیا ہے۔ یوپی میں اپنے قیام کے دوران پرینکا گاندھی کانگریس کے عہدیداروں اور سینئر لیڈروں سے مل رہی ہیں اور رائے لے کر انتخابی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کی مہم میں مصروف ہیں۔