لکھنؤ: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکز کے زرعی قوانین کی مخالفت کررہے کسانوں کی تحریک کو درست قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ کسان ملک کی شان ہیں اور ان کی بات ضرورسنی جانی چاہیے۔پرینکا وڈرا نے کہا کہ اتر پردیش کے مظفر نگر میں جاری کسان مہا پنچایت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کسان اپنا حق مانگنے کی لڑائی لڑرہا ہے اور کسی بھی حکومت کو ان کی آواز کا جواب تکبر سے نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ’’کسان اس ملک کی آواز ہیں ۔ کسان ملک کی شان ہیں ۔ کسانوں کی آواز کے سامنے کسی بھی طاقت کا تکبر نہیں چلتا۔ کھیتی کو بچانے اور اپنی محنت کا حق مانگنے کی لڑائی میں پورا ملک کسانوں کے ساتھ ہے‘‘۔
سیاست