اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن کر ابھرے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج الزام لگایا کہ ان کے اور ان کی پارٹی کے لیڈروں کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔” وزیر اعلیٰ خود ہر شام ان کی ریکارڈنگ سنتے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے ان کی پارٹی کے قومی سکریٹری راجیو رائے اور ان کے پرسنل سکریٹری جینیندر یادو سمیت قریبی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے کے ایک دن بعد، اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر سخت حملہ کیا اور انہیں ایک بیکار وزیر اعلیٰ قرار دیا۔
سیاست