پٹرول کی قیمت دہلی اور کولکاتا میں سنچری لگانے کے قریب ہے، جبکہ ممبئی میں اس کی قیمت پہلے ہی سو کے پار جا چکی ہے۔ ملک بھر میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل بھی مزید نئی ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گیا ہے
نئی دہلی: ملک بھر میں اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملک بھر میں نئی ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ تیل کی بڑھتی قیمتیں عوام کے لئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ ان کی آمدنی بڑھ نہیں رہی، روزگار کے مواقع لگاتار کم ہوتے جا رہے ہیں اور تیل قیمتوں کا اضافہ دوسری ہر ضروری چیز کی قیمتوں پر بھی اثر ڈال رہا ہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں اتوار کے روز پٹرول میں 41 پیسے اور ڈیزل میں 24 پیسے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے کے اضافہ کے بعد فی لٹر 99.51 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وہیں ڈیزل بھی 18 پیسے کے اضافہ کے بعد 89.36 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا موجودہ سلسلہ بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد مئی اور جون میں دہلی میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کا یہ سلسلہ اب جولائی میں بھی برقرار ہے اور جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 70 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ممبئی میں پٹرول 34 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول آج 105.58 روپے اور ڈیزل 96.91 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 31 پیسے مہنگا ہو گیا اور 100.44 روپے اور ڈیزل 19 پیسے اضافے سے ریکارڈ 93.91 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔
کولکاتا میں پٹرول 41 پیسے مہنگا ہوگیا اور فی لیٹر 99.45 روپے تک پہنچ گیا۔ یہاں ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا اور اسے 92.27 روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
بعد مئی اور جون میں دہلی میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کا یہ سلسلہ اب جولائی میں بھی برقرار ہے اور جولائی میں پٹرول کی قیمت میںچھ اس طرح ہیں:
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 99.51 —————— 89.36
ممبئی ————— 105.58 ————— 96.91
چنئی ————— 100.44 ————— 93.91
کولکاتا ———— 99.45 ——————
92.27
قومی آواز