کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں مزدوروں کا کردار اہم رہا ہے اس لیے پارٹی مزدوروں کے حقوق کو سب سے اہم سمجھتی ہے اور ان کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مزدوروں کو عالمی یوم مزدور پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق سب سے اہم ہیں اور پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی، کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں مزدوروں کا کردار اہم رہا ہے اس لیے پارٹی مزدوروں کے حقوق کو سب سے اہم سمجھتی ہے اور ان کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
श्रमेव जयते।
देश की आधारशिला बनाने में हमारे श्रमिकों का अद्वितीय योगदान होता है।कड़ी मेहनत और जद्दोजहद कर वो राष्ट्र निर्माण में अपनी अभिन्न भागीदारी सुनिश्चित करते है।
कांग्रेस के लिए, हमारे श्रमिकों के अधिकार सर्वोपरि रहे हैं और हमेशा रहेंगे।हम उनके साथ हैं। #LabourDay pic.twitter.com/XNTI1xsE9p
— Mallikarjun Kharge (@kharge) May 1, 2023
ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا “شرمِیو جیتے۔ ملک کا سنگ بنیاد رکھنے میں ہمارے مزدوروں کا بے مثال کردار ہے۔ محنت اور جدوجہد کے ذریعے وہ قوم کی تعمیر میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہیں۔ کانگریس کے لیے مزدوروں کے حقوق سب سے اہم رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں”۔
श्रमिकों के अधिकार केवल उचित मजदूरी से जुड़े नहीं हैं। वे श्रमिकों की गरिमा की भी रक्षा करते हैं, जो लंबे समय से हमारी अर्थव्यवस्था के लिए महत्वपूर्ण है।
: 'श्रमिक दिवस' पर कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge pic.twitter.com/I8ViYlAF9c
— Congress (@INCIndia) May 1, 2023
وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ عالمی یوم مزدور پر ملک کے تمام مزدور بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہندوستان کی تعمیر میں ان کی محنت اور جدوجہد بہت اہم ہے۔ ان کی ترقی ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ ان کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے۔
source: QaumiAwaz