لکھنو: اعظم خان کے نام پراویسی یوپی میں اپنی سیاست کررہے ہیں،ان کی سیاست کوزورداردھکااس وقت لگا جب اعظم خان کے بیٹے نے سماج وادی پارٹی کی حمایت کااعلان کیااوراویسی کی سیاست کوگھیراہے۔سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی کو نشانہ بنایا ہے۔عبداللہ نے کہاہے کہ اویسی صاحب بولتے ہیں کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں، ہم اکھلیش یادو کے ساتھ ہیں۔ اویسی صاحب ہرانے کا کام نہ کریں۔ عبداللہ اعظم نے کہاہے کہ ہمیں بھینس چوری، بکری چوری، چکن چوری، کتاب چوری کے مقدمات کا سامنا ہے۔میں اس پر زیادہ بات نہیں کروں گا کیونکہ معاملہ عدالت میں ہے۔ ہمارا خاندان دوسال جیل میں رہا، میری والدہ 10 ماہ سے جیل میں تھیں جب کہ میرے والد دو سال سے جیل میں ہیں۔ مجھ پر جعلی کاغذات لگانے کا الزام ہے، میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ مجھے سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔عبداللہ نے کہاہے کہ میرے والد کو کوویڈ ہو گیا لیکن 9 دن بعد انہیں ہاسپٹل بھیجا گیا۔ میرے والد مرنے سے بچ گئے۔ میرے والد نو بار ایم ایل اے اور دو بار ایم پی رہ چکے ہیں لیکن انہیں سی کلاس جیل میں رکھا گیا ہے۔وہ 8 بائی 8 سیل میں بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہمارے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا ہے۔ اگر میں زیادہ بولوں گا تو جیل میں ڈال دیں گے۔ یوپی اسمبلی انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہاہے کہ پارٹی جہاں سے ہدایات دے گی، وہیں سے الیکشن لڑیں گے۔
سیاست