منظوری پانے والوں میں تین اہم دعویدار سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد، ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور ڈپٹی اسپیکر اسحاق جہانگیری کے نام شامل نہیں ہیں۔
ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سات امیدواروں کو منظوری دی گئی ہے۔ ایران کی الیکشن گارجین کونسل کے ترجمان عباس علی نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔
مسٹر عباس علی نے کہا کہ مجموعی 590 امیدواروں میں سے صرف 7 امیدواروں کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری ملی۔ تاہم انہوں نے ان امیدواروں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔
دریں اثناء، ایران انٹرنیشنل ٹیلی ویژن نے کل جاری ہونے والی امیدواروں کی سرکاری فہرست کے حوالے سےبتایا کہ منظوری پانے والوں میں تین اہم دعویدار سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد، ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور ڈپٹی اسپیکر اسحاق جہانگیری کے نام شامل نہیں ہیں۔ایران میں صدارتی انتخابات آئندہ ماہ 18 جون کو ہوں گے۔