لکھنؤ: اتر پردیش میں اگلے سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں ہلچل تیز ہو گئی ہے اسی سلسلے میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کل لکھنؤ میں ایک بڑا سائیکل مارچ نکالا ، سائیکل مارچ نکال کر انہوں نے اپنی انتخابی مہم ایک طرح سے شروع کی ہے سینیر لیڈر جنیشور مشرا کے یوم پیدائش پر پارٹی نے کے پورے اترپردیش میں سائیکل مارچ نکالا اس موقع پر اکھلیش یادو نے اترپردیش کی موجودہ حکومت پر شدید حملہ کیا یوگی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ گنگا میں پہلے نمبر پر ہیں لاشیں بہانے سے لے کر بغیر علاج کے لوگوں کو قتل کرنے تک ، اس لیے سماج وادی پارٹی اب اترپردیش میں 400 سیٹیں جیتے گی۔
سیاسیات