حدیثِ شریف میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے:
“جس نے بندوں کا شکر ادا نہیں کیا، اُس نے اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کیا۔”
اسی روح کے تحت موضع یولجک کے باشندگان نے جناب آغا سید عباس رضویسابق ایکزیکٹیو کونسلر، تیسورو، کے لیے اپنے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔ عوامِ یولجک نے کہا کہ آغا صاحب نے موضع یولجک اور موضع کھاوس کے درمیان گزشتہ ستر برسسے معلق چلے آرہے چھوق چراگاہ کے مسئلے کو نہایت خلوص، دیانت اور سنجیدگی کے ساتھ حل کرانے میں خصوصی دلچسپی لی۔

مقامی کمیٹی کے اراکین کے مطابق یہ مسئلہ کئی ماہ سے زیرِ غور تھا اور اہلِ یولجک کی طرف سے متعدد بار اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کیا جا چکا تھا، مگر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔ تاہم، آغا سید عباس رضوی نے عوامی درخواست پر **لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے اعلیٰ حکام تک یہ مسئلہ پہنچایا اور موقع پر جا کر اس کی حقیقت بیان کی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، آغا صاحب کی کاوشوں اور مخلصانہ جدوجہد کے نتیجے میں آخرکار یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔ اس اقدام سے یولجک اور کھاوس کے مومنین کے درمیان دہائیوں پر محیط کشیدگی اور رنجشوں کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے۔ عوام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اب دونوں دیہات کے درمیان کوئی گلہ شکوہ باقی نہیں رہے گا، اور باہمی بھائی چارہ مزید مضبوط ہوگا۔

کمیٹیٔ موضع یولجک کے تمام اراکین نے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے آغا سید عباس رضوی کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل میں کامیابی اور استقامت عطا فرمائے۔
اسی کے ساتھ باشندگان یولجک نے **انریبل کونسلر تیسرو، جناب عبدالہادی صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے موقع پر حاضر ہو کر اپنا تعاون پیش کیا اور اس معاملے کے حل میں حصہ لیا۔















