کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے جی 7 گروپ کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جمہوریت اور نظریاتی آزادی پر زور دیئے جانے کو لیکر پیر کو ایک مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پوری دنیا کو جو تعلیمات دیتی ہے اس پر اسے پہلے خود عمل کرنا چاہئے۔ چدمبرم نے ٹویٹ کیا ، “جی -7 میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کی تقریر متاثر کن کے ساتھ ساتھ عجیب و غریب تھی۔ مودی سرکار دنیا کو جو تعلیمات دیتی ہے اس کا نفاذ سب سے پہلے ہندوستان میں کیا جانا چاہئے۔
سیاسیات