حضور آباد 22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حضور آباد میں بی جے پی اور ٹی آر ایس کارکنوں کے مابین زبردست نعرہ بازی اور دھکم پیل ہوئی جب ایٹالہ راجندر اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے سرسیڈو گاوں کا دورہ کیا ۔ بی جے پی ورکرس نے چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ ٹی آر ایس ورکرس نے جوابی نعرے لگائے اور صورتحال کچھ دیر کیلئے کشیدہ ہوگئی تھی ۔ پولیس نے تاہم انہیںمنتشر کردیا ۔