نئی دہلی۔حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں اس بات کی جانکاری دئے جانے کے بعد ٹیکہ مہم کی تکمیل کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیاگیا ہے‘ ایک روز بعد کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے اتوار کے روزحکومت پر یہ کہتے ہوئے طنز کیاکہ لوگوں کی زندگیاں قطار میں ہیں اور یہ بغیر ریڑھ کی ہڈی کا ایک شائستہ معاملہ ہے۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ”لوگوں کی زندگیاں قطار میں ہیں‘ حکومت تسلیم کررہی ہے کہ کوئی حد مقرر نہیں ہے‘ یہ تو گمشدہ ریڑھ کی ہڈی کا شائستہ معاملہ ہے“
People’s lives on the line,
GOI admits no timeline,
Classic case of missing spine. #WhereAreVaccines pic.twitter.com/yQ11IuHHfS— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 24, 2021
انہوں نے یہ ٹوئٹ ویکسین کہاں ہیں کہ ہیش ٹیگ کے ساتھ کیاہے۔ایسے وقت میں ان کا یہ بیان سامنے آیاہے جب حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں اس بات کی جانکاری دئے جانے کے بعد ٹیکہ مہم کی تکمیل کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیاگیا ہے۔
حکومت نے کہاکہ انہیں توقع ہے 2021ڈسمبر تک 18سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکہ کی خوارک سے مستفید کیاجائے گا۔
مملکتی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود بھارتی پروین پوار نے کانگریس ایم پی راہول گاندھی اورلوک سبھا ایم پی مالا رائے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ”مذکورہ کویڈ19ٹیکہ جاری شاندار مشق ہے‘ جو نیشنل ایکسپرٹ گروپ برائے ویکسین ایڈمنسٹریشن فار کویڈ 19(این ای جی وی اے کے) مضبوط سائنسی شواہد کی بنیاد پر انجام دے رہا ہے“۔
انہوں نے کہاکہ کویڈ19وباء کے متحرک اور بدلتی نوعیت کے پیش نظر”فی الحال کوئی وقت مقرر نہیں کیاگیا ہے جس سے ٹیکہ مہم کی تکمیل کااشارہ مل سکے“۔
پوار نے کہاکہ ”تاہم اس بات کی توقع ہے کہ 202ڈسمبر تک 18سال کی عوام کے مستحقین کو ٹیکہ دیاجائے گا“