نئی دہلی: ملک کے کروڑوں شہریوں کا ڈیٹا بڑے پیمانے پر چوری کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہونے اور ایک ملزم کو گرفتار کیے جانے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا کہ ملک کے 67 کروڑ لوگوں کو ڈیٹا آخر کس طرح چوری ہو گیا؟ حکومت کو اس پر وضاحت پیش کرنی چاہئے۔
خیال رہے کہ تلنگانہ میں سائبرآباد پولیس نے ڈیٹا چوری کرنے والے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ سائبرآباد پولیس نے ملزم سے 66.9 کروڑ لوگوں اور
جے رام رمیش نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ہندوستان کے 67 کروڑ لوگوں کی نجی تفصیلات کس طرح اور کیوں چوری ہو گئیں؟ فوج کا ڈیٹا کس نے اور کیسے چوری کیا؟ یہ ہندوستانیوں کی پرائیویسی اور سیکورٹی پر وار ہے اور ہمیں قطعی قبول نہیں ہے۔ حکومت فوری طور پر اس معاملہ میں وضاحت پیش کرے؟‘‘
فرموں کا ڈیٹا برآمد کیا ہے۔ یہ ڈیٹا ملک کی 24 ریاستوں اور 8 بڑے شہروں کے لوگوں سے وابستہ ہے۔
भारत के 67 करोड़ लोगों का निजी जानकारियाँ कैसे और क्यों चोरी हो गई?
सेना का डाटा किसने और कैसे चोरी किया ?
यह भारतीयों की निजता और सुरक्षा पर वार है और हमें क़तई स्वीकार नहीं है।
सरकार तुरंत इस मामले पर स्पष्टीकरण दे। pic.twitter.com/XLjT59UU5i
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) April 2, 2023
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ونے بھاردواج کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم ہریانہ کے فرید آباد سے ’انسپائر ویبز‘ نامی ویب سائٹ کے ذریعے اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کلاؤڈ ڈرائیو لنکس کے ذریعے اپنے گاہکوں کو ڈیٹا فروخت کرتا تھا۔ اس نے یہ ڈیٹا عامر سہیل اور مدن گوپال سے حاصل کیا تھا۔
سائبرآباد پولیس نے بتایا کہ کئی لوگ بشمول ڈیفنس کے لوگ، سرکاری ملازمین، پین کارڈ ہولڈر، نویں-دسویں-گیارہویں- بارہویں کے طلباء، بزرگ شہری، دہلی کے بجلی صارفین، ڈی میٹ اکاؤنٹس چلانے والے بہت سے لوگوں کے موبائل نمبر کے علاوہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا بھی برآمد کیا گیا ہے.
Source: QaumiAwaz