سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور ان کے اتحادی پارٹنر آر ایل ڈی کے جینت چودھری نے بدھ کو شاملی میں یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اکھلیش نے کہا، ‘یہاں کا کسان باشعور اور ذہین ہے، کسانوں کے لیے سب سے پہلے راستہ دکھانے والے چودھری چرن سنگھ کو یاد کرتا ہوں۔ یہ بھائی چارہ بمقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن ہے’ ایس پی صدر نے کہا، ‘لوگ منفی سیاست کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کے ایم ایل ایز کی توہین کی جارہی ہے۔ اگر یہ لوگ جنرل بجٹ 2022 کو امرتکل کا بجٹ بتاتے ہیں تو کیا پہلے والے زہر تھے؟ اس دوران اکھلیش نے پرانی پنشن بحال کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ آبپاشی کے لیے بجلی مفت ملے گی۔ لا اینڈ آرڈر کے معاملے پر بی جے پی اکھلیش یادو کی سابقہ ایس پی حکومت کو نشانہ بناتی رہی ہے ،اکھلیش نے آج کہا کہ لا اینڈ آرڈر کو مضبوط بنانے کے لیے فورس اور گاڑی میں اضافہ کیا جائے گا اور امن و امان سے کھیلنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔