ممکن ہے کہ فیصلہ غلط ہو لیکن نیت غلط نہیں تھی۔
نئی دہلی۔نرینرمودی کی زیر قیادت حکومت کے بعض فیصلے غلط ہوسکتے ہیں مگر مرکزی حکومت کی منشاء پر کوئی بھی سوال نہیں کھڑا سکتا ہے‘ جمعہ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے یہ بات کہی ہے۔
انڈین چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری فیڈریش (ایف ائی سی سی ائی) کی94ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ ”ہوسکتا ہے فیصلہ غلط ہو‘ لیکن نیت غلط نہیں تھی“۔
شاہ نے استدلا ل کیاکہ مرکزی حکومت پر پچھلے سا ت سالوں میں بدعنوانی کا ایک الزام بھی لگایا نہیں جاسکتا‘ کیونکہ اس کی منشاء ہمیشہ صحیح رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”پچھلے سات سالوں میں بے شمار تبدیلیاں اس ملک نے دیکھے ہیں اس بات پر ناقدین بھی رضامند ہیں۔ ہماری حکومت کے خلاف بدعنوانی کا ایک بھی الزام نہیں لگا ہے“۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ کویڈ 19وباء کے دوران بھی حکومت نے کئی پالیسیاں لیں کا ملک کی ترقی اور فروغ میں دوررس مثبت اثرات ہوں گے۔ ہوم منسٹر کے بموجب ہندوستان موجودہ معاشی سال میں دنیاکی تیزی کے ساتھ فروغ پاتی معیشت میں شمار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ”اگر ہماری معیشت دوہری اعداد تک ترقی پاتی ہے تو مجھے کوئی حیرت نہیں ہو گی“۔
شاہ نے مائیکرو‘ اسمال اور میڈیم انٹرپرائزس (ایم ایس ایم ای) کی طرف خصوصی توجہہ دینے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ بے روزگاری کے چیالنجوں سے نمٹنے کے لئے اس کے متعلق غور فکر کافی اہمیت کی حامل ہے۔
مذکورہ منسٹر نے مزیدکہاکہ ”جب تک ہم ایم ایس ایم کو مضبوطی فراہم نہیں کرتے ہیں ہم بے روزگاری کے مسلئے کو حل نہیں کرسکیں گے“۔