وی ہنمنت راؤ کی مصالحت ناکام
کانگریس پارٹی میری جان اور سونیا گاندھی دیوتا، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی
کاماریڈی۔ یلاریڈی سے مہم کے ذریعہ اپنی اوقات دکھانے کا عزم۔ حضورآباد میں ضمانت ضبطی پر برہمی
حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) کانگریس کے ناراض رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ان کی جان اور صدر کانگریس سونیا گاندھی ان کیلئے دیوتا ہے۔ وہ کیا ہے۔ کل سے اپنی اوقات دکھائیں گے۔ کاماریڈی اور یلاریڈی سے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت کے اہم دعویدار رہنے والے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کانگریس ہائی کمان کی جانب سے اے ریونت ریڈی کو صدر بنانے پر ناراض ہے۔ اسی وقت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گاندھی بھون میں قدم نہ رکھنے کا اعلان کرنے والے کومٹ ریڈی آج تک گاندھی بھون نہیں پہنچے۔ دو دن قبل گاندھی بھون میں منعقدہ تلنگانہ پولیٹیکل آفیسرس کمیٹی کے اجلاس تلنگانہ امور کے اے آئی سی سی انچارج مانکیم ٹیگور کے علاوہ دوسرے سینئر قائدین نے کانگریس پارٹی کے سینئر قائد سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کو کومٹ ریڈی کو سمجھانے اور منانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ ہنمنت راؤ نے آج کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے دفتر اسمبلی میں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی ہائی کمان کے فیصلے کو قبول کرنے اور پارٹی کے پروگراموں اور اجلاسوں میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ وی ہنمنت راؤ کی مصالحت ناکام رہی ہے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا اور پارٹی کے سینئر قائدین پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ بعدازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ وہ کانگریس کے وفادار سپاہی ہیں۔ کانگریس ان کیلئے جان ہے تو سونیا گاندھی بھگوان۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ کل تک سونیا گاندھی کو شیطان کہنے والے آج بھگوان کہہ رہے ہیں وہ کیا ہے۔ کل سے اپنی اوقات دکھائیں گے۔ کاماریڈی اور یلاریڈی سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے، چند قائدین اپنے آپ کو بڑے لیڈرس ثابت کرتے ہوئے عہدے تقسیم کرلیئے۔ 72 تا 78 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے چیف منسٹر اور وزارتی عہدوں کو بھی تقسیم کرلئے۔ میں ضلع کا لیڈر ہوں وہ سب بڑے لیڈرس ہیں۔ پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں کانگریس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے باوجود اس کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کو 6 ہزار ووٹ حاصل ہوئے۔ تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے مگر حضورآباد میں کانگریس امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر کے سوٹ بوٹ پہننے سے ریاست میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔ کانگریس کے دورحکومت میں کی گئی ترقی سے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر سے کے سی آر کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ن