لکھنؤ: خاتون ووٹروں کے بھروسے اترپردیش میں کانگریس کی انتخابی مہم کو دھار دینے کی ہر ممکن کوشش کررہی پارٹی کی جنرل سکریٹری و ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو خواتین کے لئے علیحدہ منشور جاری کرتے ہوئے وعدوں کی جھڑی لگا دی ہے۔پرینکا گاندھی وڈرا نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ منشور شئیر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کی حکومت بننے پر ریزرویشن کے تجاویز کے مطابق خواتین کو سرکاری نوکری میں 40 فیصدی ریزرویشن، سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولت، آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کو ہر ماہ دس ہزار روپے اعزازیہ، ہرسال تین مفت سلنڈر دئیے جائیں گے۔انہوں نے ٹوئٹ کیا’ میری معزز بہنوں ! آپ کا ہر دن جدوجہد سے بھرا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس کو سمجھتے ہوئے آپ کے لیے الگ سے ایک خاتون منشور تیار کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی حکومت بننے پر سالانہ بھرے ہوئے 3سلنڈر مفت دئیے جائیں گے۔ ریاست کی سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے مفت یاترا، اور آنگن واڑی کی میری بہنوں کو فی ماہ 10ہزار روپئے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔
आशा और आंगनबाड़ी की मेरी बहनों को प्रतिमाह 10,000 रू का मानदेय मिलेगा
नए सरकारी पदों पर आरक्षण के प्रावधानों के अनुसार 40% पदों पर महिलाओं की नियुक्ति
1000रू/प्रतिमाह वृद्धा-विधवा पेंशन
उप्र की धरती की वीरांगनाओं के नाम पर प्रदेशभर में 75 दक्षता विद्यालय खोले जाएंगे। pic.twitter.com/Xhm4jpYOPy
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 1, 2021