اترپردیش میں بارش نے بھاری تباہی مچائی ہے۔دریں اثنا جمعہ کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے میدان میں جائیں۔ سی ایم یوگی نے ہدایت دی ہے کہ میونسپل باڈی اور پنچایتی راج کے تمام افسران اور ملازمین میدان میں اتریں اور ریکارڈ توڑ بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیں اور لوگوں کو مناسب راحت فراہم کریں۔وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت اور شہری ادارہ کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پانی جمع ہونے سے کوئی بیماری نہ پھیلے۔ نقصان کا اندازہ لگایا جائے۔ اس کے ساتھ ، پانی جمع ہونے کی صورت میں پانی کو نکالنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر انتظامات کیے جائیں۔ سی ایم یوگی نے ہدایت کی ہیکہ تمام اضلاع کے افسران اپنے علاقے میں بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کریں۔