لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 10ستمبر سے اترپردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔ریاست کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا 10ستمبر کو دو روزہ دورے پر لکھنؤ پہنچیں گی۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گی اورریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ضمن میں پارٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گی۔پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمارللو نے بدھ کو پارٹی دفتر میں منعقد پریس کانفریس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ریاست کو نفرت اور بدحالی کے دلدل سے نکالنے کے لئے کانگریس پوری طرح سے تیار ہے ۔ پارٹی مہم کے ذریعہ سبھی 403اسمبلی حلقوں میں 24ہزار کارکنوں کی ‘وجئے سینا’بی جے پی حکومت کی کارگزاریوں کا عوام کے سامنے پردہ فاش کرنے کو تیار ہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری اپنے مختصر دورے میں سبھی اضلاع کے بلاک پرمکھ،پنچایت صدر،تربیت یافتہ کارکن اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کر کے انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گی۔
سیاسیات