لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نے جمعرات کو منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ حکومت نے میٹنگ میں 9 قراردادیں منظور کی ہیں۔ میٹنگ میں گنگا ایکسپریس وے ، میڈیکل کالجز ، ائیر پورٹ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ یوگی حکومت نے گنگاایکسپریس وے کے آر ایف کیو اور آر ایف پی کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ریاست کے 16 اضلاع میں نئے میڈیکل کالج کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ یہ میڈیکل کالج پی پی پی ماڈل پربنائے جائیں گے۔ ساتھ ہی یوپی کے للت پورمیں ایک نیا ائیرپورٹ بھی بنایا جائے گا۔کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاہے کہ چھوٹے ہوائی جہازوں کے لیے نیاہوائی اڈہ بنایا جائے گا۔ گنگا ایکسپریس وے منصوبے کے لیے 36230 روپے مختص کیے گئے ہیں۔