نئی دہلی : کانگریس نے قومی امور پر تحریک چلانے اور ا س کی منصوبہ بندی کے لئے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت 9 افرادکو رکن بنایا گیا ہے ۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے اس کمیٹی کے قیام اور عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دی ہے اور کہاکہ کمیٹی فوری اثر کے ساتھ قومی امور پر تحریک چلانے اور اس کی حکمت عملی پر غور و خوض شروع کرے ۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں ڈگ وجئے سنگھ اور پرینکا گاندھی کے علاوہ رکن پارلیمان اتم کمار، منیش چترتھ،بی کے ہری پرساد، ریپن بورا، ادت راج، ڈاکٹر راگنی نائک اور زبیر شامل ہیں۔