طالبان شورش زدہ ملک سے امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج کی دستبرداری کے بعد سے افغانستان بھر میں طالبان نے پیش قدمی شروع کردی ہے۔
نئی دہلی۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تین اہم شہروں کی طرف پیش رفت کرنے والے طالبان دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لئے امریکہ صدر جو بائیڈن نے بی 52بمباروں اورہتھیاروں سے لیز ہیلی کاپٹرافغانستان روانہ کرنے کے احکاما ت جاری کئے ہیں۔
سرد زد دور کے بمبار کی پہلی مرتبہ اُڑان 1950کے دہے میں عمل میں ائی تھی مگر اب بھی اس کا استعمال اس کے 70,000ایل بی وزن اور 8000میل سے زیادہ تک کی حد کے لئے استعمال کیاجارہا ہے۔
اس کی مدد اے سی 130اسپیکٹر ہیلی کاپٹر کررہا ہے جو 25ایم ایم گالٹن گن‘ ایک 40ایم ایم بوفورس کینان اور105ایم ایم‘ ایم 105کینان سے لیز ہے۔
جو ہوا سے اپنے سیدھے نشانے پر وار کرتا ہے۔ رپورٹس میں کہاگیاہے کہ بی 52ایس اور اے سی 130ایس کی نشانہ پر باغیوں پر قاندھار‘ہیرات‘ لشکار گار اورہیلمنٹ صوبہ میں نشانہ لگایاجائے گا۔
قطر سے بی 52ایس کو چلایاجائے گا وہیں یو ایس ایس رونالڈ ریگان جنگی جہاز کی بحرعرب میں تعیناتی ہوگی۔ مذکورہ نیوکلیر پاؤر سے لیز جنگی بیڑے پر ایف اے 18سوپر ہارنٹس کی روانگی ہوگی۔
حالانکہ افغان فضائی دستے بعض ٹربو پروپ لائٹ حملہ ائرکرافٹ جیسے اے29سوپر ٹوکانو سے لیز ہیں‘ حالانکہ 2015سے اب تک صرف30پائیلٹ ہی کوالیفائی ہیں۔
مذکورہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ امریکی فضائی دستوں کی افغان فضائی دستوں کو طالبان کے نشانے پر بمباری میں اپنی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں جو جنوبی ہیلمانڈ اور قاندھار صوبہ میں ہورہی ہے‘ کیونکہ افغان سکیورٹی دستوں کی جانب سے طالبان کی قبضہ کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
طالبان شورش زدہ ملک سے امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج کی دہشت گروں سے ملک کے دفاعی دستوں کو جدوجہد کرنے کے لئے چھوڑ کردستبرداری کے بعد سے افغانستان بھر میں طالبان نے پیش قدمی شروع کردی ہے۔
ہفتہ کے ابتدائی ساعتوں میں طالبان نے جاوزان کی شیر بیر گھان شہرکو اپنے قبضے میں لے لیاتھا۔ جمعہ کے روز زرانج کے گرنے کے بعد پچھلے 24گھنٹوں میں باغیوں کی جانب سے یہ دوسری صوبائی درالحکومت ہے جس پر قبضہ کیاگیاہے۔