عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور اترپردیش کے انچارج سنجے سنگھ جو ممبرشپ مہم شروع کرنے اترپردیش کے ہردوئی دورے پر ہیں نے ایک بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں تمام جماعتیں اتحاد سے الیکشن لڑتی ہیں۔ لیکن اتحاد کے بارے میں ابھی تک عام آدمی پارٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہے۔سیاست میں سب سے ملاقات ہوتی ہے میں نے راجبھر سے ملاقات کی ہے اکھلیش یادو سے ملاقات کی ہے اور یوپی کے مفاد میں جو بھی فیصلہ لیا جائے گا ہم لیں گے۔ ہردوئی میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ حکومت کسی بھی ایک ذات یا مذہب کی نہیں ہوتی ہے۔ حکومت اترپردیش کے 24 کروڑ عوام کی ہونی چاہئے اور سیاست انتقامی کارروائیوں سے نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبکا ساتھ سبکا وکاس کا نعرہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہے۔ وہ زمین پر کام نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذات اور ایک مذہب کی دلچسپی کی وجہ سے اتر پردیش کی ترقی نہیں ہوگی۔سنجے سنگھ نے کہا کہ یوپی کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کیا کررہی ہے اور آنے والے وقت میں اس کا جواب دے گیآبادی سے متعلق صحافیوں سے پوچھے گئے سوال پر ، آپ کے رہنما سنجے نے کہا کہ اگر آپ بچوں کی تعداد کا فیصلہ کرتے ہیں تو ، بی جے پی کا ایک بھی ممبر اور ایم ایل اے بچ نہیں پائے گا۔
سیاست