کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے پیر کے روز راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ اگر آر ایس ایس سربراہ اپنے خیالات میں و اقعی مخلص ہیں تو وہ پہلے ان لوگوں کو عہدے سے ہٹائیں جو مسلمانوں کوپریشان کرر ہے ہیں۔دگ وجے سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ بھاگوت ایسا نہیں کریں گے کیوں کہ ان کے قول وعمل میں تضادہے۔اہم بات یہ ہے کہ اتوار کو بھاگوت نے کہاتھا کہ تمام بھارتیوں کاڈی این اے ایک جیسا ہے اور مسلمانوں کوخوف کے اس چکر میں نہیں پھنسنا چاہیے کہ ہندوستان میں اسلام کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ مسلمانوں کو ملک چھوڑنے کو کہتے ہیں وہ خود کو ہندو نہیں کہہ سکتے۔وہ یہاں راشٹریہ مسلم منچ کے زیر اہتمام پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کی عبادت کے طریقے کی بنیاد پر تفریق نہیں کی جاسکتی۔