اسپینسر نے ایک اور تاریخی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ایک مشہور برطانوی بادشاہ رچرڈ شیردل کے لقب سے مشہور ہیں۔ درباری روایتوں کے مطابق وہ فرانسیسی بادشاہ کے ساتھ ہم جنس پسندانہ تعلقات رکھتے تھے۔ ایک ملکہ این پر بھی سارہ چرچل نامی خاتون کے ساتھ ہم جنس پسندانہ تعلقات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ملکہ این پر مشہور فلم ‘دی فیورٹ‘ بنائی گئی تھی۔ اس فلم کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ملکہ این کا کردار اداکارہ اولیویا کولمین نے ادا کیا تھا۔
رطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے دور میں ہم جنس پسندی سے متعلق پارلیمنٹ نے کئی اصلاحاتی مسودہٴ قوانین کو منظور کر کے انہیں قانون کی شکل دی۔ برطانیہ کی کیل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈومنیک جینز کا کہنا ہے کہ ہم جنس پسندی کے حوالے سے کہا جا سکتا ہے کہ برطانوی معاشرے میں برداشت بہت زیادہ ہے اور اس کا واضح ثبوت ایڈز مرض سے پیدا ہونے والے بحرانی دور میں دیکھا گیا۔
source: QaumiAwaz