لکھنو: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکومت سے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا کا علاج کرانے والے مریضوں کے بلوں کی ادائیگی کی تفصیلات کو عوامی پلیٹ فارم پر واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔یادو نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ یوپی کی بی جے پی حکومت نے بڑے زور و شور سے مشتہر کیا تھا کہ وہ کورونا کے پرائیویٹ علاج کا خرچ دے گی۔ اب بی جے پی حکومت بتائے کہ ابھی تک عوام کے کتنے بلوں کی ادائیگی کی گئی ہے ۔ بی جے پی حکومت عوام کے سامنے ان اعدادوشمار کو پیش کرے ۔ایس پی سربراہ نے حکومت سے بلیک فنگس کا بھی مفت علاج کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ساتھ ہی حکومت بلیک فنگس کے بھی مفت علاج کا فورا اعلان کرے ۔اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں مسٹر یادو نے عالمی یوم سائیکل کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘سائیکل چلتی جائے گی۔ آگے آگے بڑھتی جائے گی۔ عالمی یوم سائیکل پر سبھی کو پرخلوص مبارک باد،سائیکل چلائیں، صحت بنائیں۔ ماحولیات بچائیں۔قابل ذکر ہے کہ ایس پی کا انتخابی نشان سائیکل ہے اور سابق وزیر اعلی وقت وقت پر سائیکل کی خوبیاں شمار کراتے رہتے ہیں۔
سیاسیات