لکھنؤ:۔ ایل ڈی اے کے نائب صدر شیوکانت دویدی کے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے احکامات پر جمعرات کو راجدھانی کے الگ الگ علاقوںمیں غیرقانون تعمیرا ت کو سیل کیا گیا۔ چنہٹ میں آرین ہوٹل کے پاس مستقیم صدیقی کی جانب سے تقریباً دوہزار مربع فٹ میںغیرقانونی طریقہ سے بنائی گئی آرا مشین کو ایل ڈی اے افسران نے سیل کیا۔
اسی طرح قیصرباغ کے مچھلی محال ، زمبور خانہ میں اجمل یوسف خان کی جانب سے جائداد نمبر۲۵/۱۱۷ پر ہورہی غیرقانونی تعمیر پربھی ایل ڈی اے نے سیل کردی ہے۔ چنہٹ میںآرین ہوٹل کے پاس مستقیم صدیقی کی جانب سے دو ہزار مربع فٹ پر غیرقانونی طریقہ سے آرا مشین لگائی تھی۔ اس کا معاملہ عدالت میں سال ۲۰۱۸ میں دائر کیا گیا تھا اور مجوزہ افسر پنکج کمار نزول افسر نے گزشتہ ۲۸؍فروری ۲۰۲۰ کو تعمیری مقام کو سیلنگ کے احکامات جاری کئے تھے۔
جمعرات کو ایگزیکٹیو انجینئر کے کے بنسلا کی رہنمائی میں نائب انجینئر ونود گپتا اور انجینئروں نریندر سنگھ، سریندر ترویدی، امریش شرما اور ہری پرساد کی موجودگی میں پولیس کی مدد سے تعمیرات کو سیل کیا گیا۔
اسی طرح اجودھیا روڈ کے اتردھونا میں کھسرہ نمبر ۳۳۵ پر ایس آر ایم اسمارٹ ہوپ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر نیرج اگروال کی جانب سے غیرسرکاری طریقہ سے پیشہ وارانہ تیاری سیل کیا گیا۔ تعمیرات کی سیلنگ کے احکامات گزشتہ ۲۵؍فروری کو مجوزہ افسرپنکج کمار ، نزول افسر نے جاری کئے تھےجس پر کارروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹیو انجینئر کے کے بنسلا کی رہنمائی میں نائب انجینئر ونود گپتا اور انجینئروں نریندر سنگھ، سریندر ترویدی، امریش شرما اور ہری پرساد کی موجودگی میں پولیس کی مدد سے سیل کیا گیاہے۔
وہیں قیصرباغ کے مچھلی محال واقع زمبور خانہ میں اجمل یوسف خان کی جانب سے جائداد نمبر ۲۵/۱۱۷ پر ہورہے غیرقانونی تعمیرات کو سیل کرنے کے احکامات مجوزہ افسر ریتو سہاس نے گزشتہ ۱۳؍مارچ ۲۰۲۰ کو سیل کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ جمعرات کو ایگزیکٹیو انجینئر ظہیر الدین کی رہنمائی میں ایل ڈی اے اور علاقائی پولیس کی مدد سے غیرقانونی تعمیرات کو سیل کیا گیا۔