لکھنؤ: ڈی جی جیل آنند کمار شاہی نے ایک اور پہل کے ساتھ یوپی کی جیلوں میں تحفظ کے انتظامات بڑھادیئے گئے ہیں۔ جمعرات کو یوپی کی کئی جیلوں میں مارڈنائزیشن پروگرام کے تحت ٹیسٹ الارم اور ماک ڈرل کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران جیلوں میں بند مافیا سمیت خوف زدہ نظر آرہے ہیں۔وہیں دوسری جانب جیل کے تحفظ کے تئیں اطمینان کا اثر پایا گیا۔
ریاست کی جیلوں میں سرویلانس انتظامات کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اور تلاشی انتظام کےلئے مارڈنائزیشن سال جیلوں کو فراہم کیا جاچکا ہے۔ جیلوں کے تحفظ انتظامات کو اور بہتر بنائے جانے کے اگلے مرحلے کے طور سے اب جیلوں میں قیدیوں کی جانب سے کسی افراتفری، تشدد ، ہنگامے کی ممکنہ وارداتوںپر کنٹرول کیا گیا ہے۔
قیدیوں پر ذہنی تناؤ بنائے رکھنے کےلئے تحفظ انتظامات کا مارڈنائزیشن کیا جارہا ہے۔ اس مارڈنائزیشن پروگرام میں کے تحت سبھی جیلوںمیں ماضی کے ایام میں ۱۲۵۰ ہیلمٹ، ۱۲۵۰ باڈی پروٹیکٹر، ۷۰ پالی کاربونیٹ شیلڈ، ۲۷۰۰ پالی کاربونیٹ لاٹھی فراہم کراتے ہوئے پولیس ڈائریکٹر جنرل پولیس ، انسپکٹر جنرل جیل آنند کمار نے ان آلات کی فراہمی کرتے ہوئے جیل افسران اور تحفظ ملازمین کے ذریعہ ایک ٹیسٹ الارم اور ماک ڈرل کا انعقاد سینٹرل جیل فتح گڑھ، ضلع جیل چترکوٹ، ضلع جیل کانپور نگر، ضلع جیل جونپور، ضلع جیل نوئیڈا اور ضلع جیل مؤ میں جمعرات کو کیا جس کی عمل آوری میں ریاست کی سبھی جیلوںمیں جیل سپرنٹنڈنٹوں کی جانب سے سبھی جیل ملازمین کی موجودگی میں ٹیسٹ الارم اور ماک ڈرل تحفظ آلات کی تزئین کاری کرکے پوری تیاری کے ساتھ کیا گیا۔اس ٹیسٹ الارم اور ماک ڈرل کا مثبت اثر جہاں جیل ملازمین کے حوصلے پر دکھائی دیا اور ان میں خود اور جیل کی حفاظت کے تئیں اطمینان نظرآیا۔ وہیں جیل میں بند خوں خوار مافیا اور مجرمین اس دوران خوف وہراس میں نظر آئے۔