پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ تمام کو وزیراعظم کے اعزاز میں آئندہ اتوار کی شام پانچ بجے اپنے گھروں کی بالکنی میں پانچ منٹ تک کھڑے ہوکر انہیں سلام کرنا چاہئے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ایک پوسٹر کو انہیں تنازعات میں گھسیٹنے کی خرافات قرار دیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر وائرل ہورہاہے جس میں کہا گیا کہ ہمارے لئے اتنا کچھ کرنے کے لئے وزیراعظم کو اعزاز سے نوازا جانا چاہئے۔ پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ تمام کو وزیراعظم کے اعزاز میں آئندہ اتوار کی شام پانچ بجے اپنے گھروں کی بالکنی میں پانچ منٹ تک کھڑے ہوکر انہیں سلام کرنا چاہئے۔
اس پر مسٹر مسٹر مودی نے آج خاموشی توڑتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ میری توجہ میں لایا گیا ہے کہ کچھ لوگ یہ مہم چلا رہے ہیں کہ پانچ منٹ مودی کے اعزاز میں کھڑے رہیں۔ پہلی نظر میں تو یہ مودی کو تنازعات میں گھسیٹنے کی کوئی خرافات لگتی ہے۔
دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ اگر یہ کسی کی خواہش ہے تو وہ انہیں اعزاز دینے کے بجائے کورونا وائرس کووڈ۔19کے بحران تک ایک غریب کنبہ کی ذ مہ داری اٹھائیں تواس سے بڑا اعزاز ان کیلئے کچھ نہیں ہوسکتا۔
مسٹر مودی نے لکھا ہے ہوسکتا ہے کہ یہ کسی کی خواہش ہو تو میری درخواست ہے کہ اگر سچ مچ میں آپ کے دل اتنی محبت ہے اور مودی کو اعزاز ہی دینا چاہتے ہیں تو ایک غریب کنبہ کی ذمہ داری کم از کم تب تک اٹھائیں جب تک کورونا وائرس کا بحران ہے۔ میرے لئے اس سے بڑا اعزاز کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔
source: QA