عآپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ ہونے والی اس تصویر کے عنوان میں مفلر مین لکھ کر ایک ہنستا ہوا ایموجی پوسٹ کیا گیا ہے۔ پوسٹ کو 16 ہزار سے زیادہ لائیکس موصول ہوئی ہیں۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں حتمی نتائج کے اعلان سے قبل عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ ہونے والی ننہے ’مفلر مین‘ کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین مفلرمین پر محبتیں لٹا رہے ہیں اور رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ پوسٹ کی گئی تصویر میں ایک بچہ نیتا جی والی عآپ کی ٹوپی اور مفلر پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ بچہ ہاتھ سے اوپر کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔
عآپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ ہونے والی اس تصویر کے عنوان میں مفلر مین لکھ کر ایک ہنستا ہوا ایموجی پوسٹ کیا گیا ہے۔ پوسٹ کو 16 ہزار سے زیادہ لائیکس موصول ہوئی ہیں۔ اس پر 480 سے زیادہ تبصرے ہیں اور 2 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا، ’’عآپ کی جیت پر مبارکباد، حالانکہ مجھے بی جے پی زیادہ پسند ہے، لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عآپ جیتنے کے قابل تھی۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا، ’’مبارک ہو جناب… آپ نے ثابت کردیا کہ ترقی ایک اچھی چیز ہے، مذہب نہیں۔‘‘
ایک دیگر صارف نے لکھا نے لکھا ، ’’مفلرمان ایک بار پھر… دہلی اسمبلی میں فتح کے لئے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد۔ ان دہلی والوں کو بھی مبارکباد جنہوں نے ہندو، مسلم… ہندوستان، پاکستان پر ووٹ نہ دے کر تعلیم اور صحت جیسے امور پر ووٹ دیا۔‘‘
source: