ایک صارف نے کہا کہ ہم نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ‘ہم اب نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، آخر ہم کب تک انتظار کریں گے، ہمیں مشکلات درپیش ہیں’۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے براڈ بینڈ سروس معطل ہونے کے باوجود بھی ان سے باقاعدہ بل وصولی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل کا سست طریقہ کار صارفین کو دوسری نجی کمپنیوں کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کررہا ہے جو حق بجانب ہے۔ اس سے کمپنی کا مالی بحران مزید سنگین ہوگا۔
دھر وادی میں صارفین ٹو جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی سے ناخوش اور نالاں ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ٹو جی انٹرنیٹ موبائل کی بحالی برائے نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ای میل نہیں کیا جاسکتا ہے کوئی فائل ڈاون لوڈ کرنے کی بات ہی نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی ایس این ایل ذرائع نے یو این آئی ارود کو بتایا تھا کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے فائر وال نصب کیا جارہا ہے اور عنقریب سروس بحال کی جائے گی لیکن فی الوقت کپمنی براڈ بینڈ سروس بحال کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔
source: QaumiAwaz